صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں صدر مملکت نے اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی دیرپا امن کی طرف بڑھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں جرات مندانہ اور دانشمندانہ سفارتی کوششوں کے ذریعے پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی۔
وزیراعظم نے لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔