نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیر خارجہ Tahsin Ertugruloglu سے ملاقات کی۔
فریقین نے مختلف شعبوں میں خصوصاً ترک جمہوریہ شمالی قبرص میں پاکستانیوں کی تعلیم اور بہبود کیلئے دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے قریبی روابط برقرار رکھنے اور اپنے عوام کے باہمی مفاد کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔