Monday, 20 April 2026, 07:02:59 am
 
بلوچستان میں پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں
March 07, 2026

بلوچستان میں پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں ۔ یہ ریلیاں جھل مگسی ، قمر دین کاریز، کوہلو اور چمن میں نکالی گئیں۔

ریلیوں کے شرکاء نے افغان طالبان رجیم کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے افغان طالبان رجیم کو سخت جواب دینے پر پاک فوج کو سراہا۔