Monday, 20 April 2026, 07:04:58 am
 
گوادر اور چاغی کے راستے 5615 پاکستانی وطن واپس، وزیراعلیٰ بلوچستان
March 17, 2026

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر پانچ ہزار چھ سو پندرہ پاکستانی سرحدی اضلاع گوادر اور چاغی کے راستے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کے علاوہ دوہزار ایک سو سترہ ایرانی ڈرائیور اورچارسو اکتیس دیگر غیر ملکی شہری بھی انہی راستوں سے پاکستان میں داخل ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے گوادر اور چاغی میں ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکام نے آنے والے مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنایا اور انہیں بحفاظت اپنی منزل تک پہنچنے میں مدد کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت تمام سرحدی گزرگاہوں پر سہولت، حفاظت اور موثر انتظام یقینی بنانے کیلئے پوری طرح چوکس اور پرعزم ہے۔