Monday, 20 April 2026, 06:58:16 am
 
بلوچستان کے 1100 تعلیمی اداروں کو فائبر آپٹک انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان
March 12, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ چھ ماہ کے اندر صوبے بھر کے گیارہ سو تعلیمی اداروں کو فائبر آپٹیکل انٹرنیٹ فراہم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے طلبا کو ڈیجیٹل تعلیم اور جدید تدریسی سہولیات میسر آئیں گی۔