Monday, 20 April 2026, 06:57:44 am
 
وزیراعلی بلوچستان نے تربت میں گرین پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا
March 09, 2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آج (پیر) تربت میں گرین پیپلز بس سروس کا افتتاح کیا جس کا مقصد شہر کے رہائشیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی جدید سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ تربت میں بس سروس سے روزانہ چار ہزار پانچ سو سے زائد مسافر مستفید ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بس سروس کے آغاز سے رہائشیوں کیلئے سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔