Monday, 20 April 2026, 05:35:18 am
 
بلوچستان : اپوزیشن ارکان کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات، بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
April 19, 2026

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے ایک وفد نے میر یونس عزیز زہری کی قیادت میں آج کوئٹہ میں وزیراعلی میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور مختلف ترقیاتی منصوبوں سمیت اہم پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومت اور اپوزیشن دونوں نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی ترجیحات کو عوام کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا۔

وفد سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مفاد میں تمام تعمیری تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

انہوں نے اپوزیشن کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ قابل عمل اور منظور شدہ عوامی فلاحی اسکیموں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔