File photo
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ تعلیمی شعبے میں اصلاحات سے صوبے کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا۔