Tuesday, 30 April 2024, 04:50:37 pm
شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں2دہشت گرد ہلاک
April 07, 2024

شمالی وزیرستان میں گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

علاقے میں دیگر دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔