Tuesday, 30 April 2024, 07:06:33 pm
ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج اور ریسکیو1122نے سی آر بی سی نہر سے ڈوبنے والے دو افراد کی لاشیں نکال لیں
April 08, 2024

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج نے ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر سی آر بی سی نہر میں ڈوبنے والے دو افراد کی لاشیں نکال لیں۔

پاک فوج، سول انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے نہر سے لاشیں نکالنے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔

پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے انتہائی کم وقت میں آپریشن مکمل کر کے ڈوبنے والے شخص کی لاش سول انتظامیہ کے حوالے کر دی۔