Saturday, 18 April 2026, 04:51:56 am
 
این ڈی ایم کا پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں مزید بارشوں کا انتباہ
April 11, 2026

ہنگامی امدادی ادارے نے پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت کے مختلف علاقوں میں آئندہ چھ روز کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کے سلسلے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

انتباہ کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے سے پہلے موسم اور سڑک کی صورتحال کو چیک کریں۔

لوگ اس حوالے سے سرکاری NDMA ایپ 'Pak NDMA ڈیزاسٹر الرٹ' سے بروقت معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔