Tuesday, 30 April 2024, 01:32:11 pm
پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے بانگ دار میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا
April 14, 2024

پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے بانگ دار میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے ۔ابتدائی طورپر پاک فوج نے مقامی افراد میں پودے تقسیم کئے اورانھیں پودوں کی بہتر نشو نما اوران کے تحفظ کے حوالے سے ہدایات بھی دیں ۔عوام نے اس تاریخی اقدام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔