Thursday, 02 May 2024, 03:53:16 pm
ایف سی بلوچستان نارتھ کی مستونگ میں بڑی کارروائی،سمگل شدہ مال برآمد کرلیا
April 19, 2024

ایف سی بلوچستان ( نارتھ)نے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے سگریٹ، سپاری، کپڑے، سولر پینل، ٹائر، یوریا کھاد اور الیکٹرانکس کا سامان برآمد کر لیا۔

ضبط شدہ اشیا کی مالیت تقریبا دس ارب روپے بتائی جاتی ہے جو کہ انسداد سمگلنگ آپریشن میں اب تک کی سب سے بڑی ضبطی ہے۔