Tuesday, 30 April 2024, 07:34:49 pm
پاک فوج کی بارش سے متاثرہ سوات،دیر اور چترال میں امدادی کارروائیاں
April 15, 2024

فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن نے گزشتہ روز درہ خنجراب کے قریب شاہراہ پر برفانی تودہ گرنے سے ٹریفک میں پھنس جانے والے تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ایک سو پچاس میٹر طویل تودے سے ساٹھ گاڑیاں اور ایک سو اسی سیاح خاندان پھنس کر رہ گئے تھے۔ایف ڈبلیو او کی بھاری مشینری نے تودے کو ہٹایا اور پاک فوج کی میڈیکل ٹیموں نے انتہائی سرد موسم کے باعث صحت کے خطرات سے دوچار سیاحوں کو طبی امداد فراہم کی۔

پاک فوج بارش سے متاثرہ سوات ، دیر اورچترال کے علاقوں میں امدادی کاروائیاں کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق فوج نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر امدادی اداروں کے ہمراہ ان علاقوں میں بہت سی سڑکوں کو بحال کردیا ہے ۔تودے گرنے سے چترا ل سے پشاور جانے والی سڑک پر رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے فوری کارروائی کی اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا ۔امدادی کارروائیوں کے علاوہ پاک فوج سیاحوں کو سہولیات بھی فراہم کررہی ہے ۔