انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے آج سانگھڑ اور بدین کے اضلاع میں چار ارب مالیت کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔
انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں پر یونیورسل سروس فنڈ اور جیز کے تعاون سے عملدرآمد کیا جائے گا۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ منصوبوں سے ان اضلاع کے اٹھارہ لاکھ افراد استفادہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سانگھڑ اور بدین میں چار سو کلومیٹر سے زائد رقبے پر فائبر لائنز بچھائی جائیں گی۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر نے ملک میں انٹرنیٹ سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔