وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج کراچی میں ہونے والی ملاقات میں صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے موجودہ صورتحال میں قومی اتحاد کو ناگزیر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔