حکومت نے پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کر دی ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے پاور ڈویژن کی درخواست منظور کر لی۔
اویس لغاری نے کہا کہ مفت یونٹوں کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا۔