Saturday, 18 April 2026, 06:18:09 am
 
وزیر خزانہ کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کیلئے حکومت کے مسلسل عزم کا اظہار
April 15, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کیلئے حکومت کے مسلسل عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے سفارتخانے میں منعقدہ "روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور ترسیلات زر روڈ شو پاکستان ڈائسپورا لیڈرز ایوننگ" سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں اپنا سرمایہ لگائیں۔