کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اوٹاوا میں وائے ایم سی اے کے زیر اہتمام "2026 ایمبیسی شیف شوکیس" میں شرکت کی۔
اس متحرک اور فعال تقریب میں شرکت کرنے والے15 سفارتی مشنوں کے باصلاحیت باورچی اکٹھے ہوئے جنہوں نے دوستانہ مقابلے کے جذبے کے ساتھ اپنے اپنے ملک کے قومی پکوان پیش کئے۔
ہائی کمیشن نے روایتی پاکستانی ترتیب دئیے گئے کھانوں کی بھرپور نمائش کی، جس میں ملک کے متنوع پکوان کے ورثے کو اُجاگر کیا گیا۔
شرکا نے مخصوص ذائقوں، خوشبودار مصالحوں اوران کے ثقافتی طور پر مستند ہو نے کو سراہا۔
سالانہ ایمبیسی شیف شوکیس کے اس مشہور ایونٹ نے کھانے کے ذریعے ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے کا موقع فراہم کیا کیونکہ حاضرین نے دنیا بھر سے مختلف قسم کے کھانوں کا تجربہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پکوانوں کی ڈپلومیسی سے ثقافت اور لوگوں کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے کے اس موثر طریقہ پر زوردیا۔
اس تقریب سے مشن کی جاری ثقافتی سفارت کاری اور عوام تک پہنچنے کی کوششوں میں بڑی مدد ملی ۔