Saturday, 18 April 2026, 06:19:36 am
 
باجوڑ: افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید تین افراد کی نمازِ جنازہ ادا
April 16, 2026

باجوڑ کے علاقے کٹ کوٹ میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونیوالے تین افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران نے متاثرہ گھروں کا دورہ کیا اور لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

باجوڑ کے مکینوں نے افغان طالبان کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

باجوڑ کے علاقے کٹ کوٹ میں افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔