وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے علاقے Kahramanmaras میں ایک سکول پر افسوسناک حملے پر گہرا دکھ ہوا ہے۔
اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میرا دل اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کے برادرعوام بالخصوص متاثرہ خاندانوں اور بچوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم معصوم جانوں کے ضیاع پر سوگوار ہیں اور مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا گو ہیں۔
وزیراعظم نے ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت بھی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔