Monday, 29 April 2024, 11:48:46 pm
اعلیٰ سطحی سعودی وفد اسلام آباد میں پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا
April 16, 2024

وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی قیادت میں سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کاایک وفد اسلام آباد میں ہے جہاں وہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کوفروغ دینے کے لئے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔ دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون میں اضافے اورمفید باہمی اقتصادی شراکت داری میں پیشرفت یقینی بنانا ہے۔وفد میں سعودی وزیر زراعت و آبی وسائل، وزیر صنعت و معدنی وسائل، نائب وزیر سرمایہ کاری، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ، وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔یہ دورہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کے سعودی عرب کے حالیہ دورے کے دوران مکہ مکرمہ میں ان کے اور سعودی وزیراعظم محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق طے شدہ مفاہمت کو آگے بڑھانے کیلئے کیا جارہا ہے۔