Tuesday, 30 April 2024, 01:17:29 am
قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی اکیس خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات اتوار کو ہونگے
April 16, 2024

قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی اکیس خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات اتوار کو ہونگے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی پانچ، پنجاب اسمبلی کی بارہ، خیبرپختونخوا اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کی دو دو خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونگے۔مجموعی طور پردوسو انتالیس امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جس میں پچاس امیدوار قومی اسمبلی تئیس امیدوار خیبرپختونخوا اسمبلی جبکہ ایک سو چون امیدوار پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ادھر بلوچستان اسمبلی کی دو خالی نشستوں پر بارہ امیدوارمدمقابل ہیں۔