Tuesday, 30 April 2024, 02:24:15 am
وزیر خزانہ، ایس جی سی وی ایف نے آب و ہوا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
April 16, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں مالدیپ کے سابق صدر اورماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں کلائمیٹ ولنرایبل فورم کے سیکرٹری جنرل محمد نشید سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے پاکستان پر ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات، COP-28 کے دوران نقصان اور ازالہ فنڈ کے قیام میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا اور متاثرہ ملکوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے پر زور دیا۔