وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے مزید سرمایہ کاری لانے اور ایڈپٹیشن فنڈ سے مستفید ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ آج واشنگٹن ڈی سی میں G-24 وزرائے خزانہ اور مرکزی بنک کے گورنر کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کو سراہا۔