Tuesday, 30 April 2024, 04:54:08 am
وزیرخزانہ نے ملکی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا
April 16, 2024

وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے ملک کی سماجی ومعاشی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا ہے ۔واشنگٹن میں معروف پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اورصنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ملاقات کے دوران وزیرخزانہ نے زراعت، آئی ٹی ،صنعت وتوانائی سمیت اہم شعبوں میں بہتر کاروباری صورتحال اورسرمایہ کاری کے مواقع کواجاگرکیا۔انہوںنے پاکستان میں کاروبارکرنے والی آئی ٹی کمپنیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔