Thursday, 30 May 2024, 02:16:52 pm
پاکستان کا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پردرست اورمکمل معلومات کی فراہمی میں اضافے پر زور
April 16, 2024

پاکستان نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پردرست اورمکمل معلومات کی فراہمی میں اضافے پر زور دیاہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے یہ مطالبہ نیویارک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر درست معلومات کی فراہمی کے ضابطہ اخلاق سے متعلق ایک اجلاس کے دوران کیا۔سفیر نے انسانی حقوق کے تحفظ اورانٹرنیٹ تک مساویانہ رسائی کو فروغ دینے کے لیے غلط معلومات اور جعلی خبروں کی روک تھام کی اہمیت پر زور دیا۔انہوںنے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں انٹرنیٹ تک یکساں رسائی کی تقسیم کو بھی اجاگر کیا، انہوں نے خواندگی اورمعلومات تک رسائی کو بڑھانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور استعداد کار میں اضافے کے پروگراموں میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔