خیبرپختونخوا بھر میں تین روزہ شجرکاری مہم پورے عروج پر ہے ۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ جنگلات کے مطابق شجرکاری مہم کے تحت صوبے بھر میں ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیںگے ۔
دو سو بارہ ایسے مقامات کو منتخب کیاگیا ہے جہاں شجرکاری کی سرگرمیاں کی جائیںگی ۔
اسی طرح پشاور ، غازی، گڈون ، مہمند، جلوزئی، عطار اور بنوں اقتصادی زونز سمیت صوبے کے سا ت اقتصادی زونز میں چودہ ہزار پودے لگائے جائیںگے ۔