پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے آج اسلام آباد میں دفاع اور دفاعی پیداوار کے وزیر خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیردفاع نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔
مشترکہ سرحدی کمیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر فاع نے کہا کہ پاکستان نے سرحدی انتظام کے شعبے میں تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔ایرانی سفیر نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں مزید تعاون کی صلاحیت موجود ہے۔فریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔