Saturday, 18 April 2026, 04:46:59 am
 
امریکہ کا پاکستان کیساتھ روابط مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اعادہ
April 17, 2026

امریکہ نے مشترکہ ترجیحات کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ روابط مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے جن میں انسداد دہشتگردی ،معاشی ترقی اورعالمی چیلنجز سے نمٹنا شامل ہیں۔

اس عزم کا اظہار امریکی صدر کے عرب اور افریقی امور کے سینئر مشیر Massad Boulos نے کیا جنہوں نے آج ترکیہ میں پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

Massad Boulos نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کو نیک خواہشات کا پیغام دیا اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

خوشگوار ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا جس کے نتیجے میں گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔

وزیراعظم نے لبنان میں کامیابی سے جنگ بندی پر بھی صدر ٹرمپ کی قیادت کی تعریف کی۔

فریقین نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس میں پاکستان کی امن کوششیں اور تاریخی اسلام آباد مذاکرات شامل تھے۔

وزیراعظم نے پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات، خصوصاً اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔