Saturday, 18 April 2026, 04:45:34 am
 
ایران کا آبنائے ہرمز کو تجارتی آمدورفت کیلئے کھولنے کا اعلان
April 17, 2026

فائل فوٹو

ایران کے وزیر خارجہ Abbas Araghchi نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے مطابق آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی جہازوں کی آمدورفت جنگ بندی کی بقیہ مدت کے دوران مکمل طور پر کھلی رہے گی۔

انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی گزرگاہ پہلے سے اعلان کردہ مربوط راستے کے مطابق ہوگی جیسا کہ ایران کے بندرگاہوں اورسمندری امور کے ادارے نے واضح کیا تھا۔

اُدھرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں آبنائے ہرمزکھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان سے اظہار تشکرکرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف اورچیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی صدرنے انہیں عظیم شخصیات قرار دیا۔