Saturday, 18 April 2026, 04:48:56 am
 
خارجی دہشت گرد نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا
April 17, 2026

سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ایک خارجی دہشت گرد نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا ہے۔

فتنہ الخوارج کے سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اعتراف کیا کہ وہ فتنہ الخوارج میں پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کی وجہ سے شامل ہوا۔

خارجی دہشت گرد نے کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

اس نے بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

خارجی دہشت گرد نے کہا کہ فتنہ الخوارج کا اسلام اورجہاد سے کوئی تعلق نہیں، یہ صرف پیسے کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق خارجی دہشت گرد کے انکشافات سے واضح ہے کہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے۔پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کیلئے افغانیوں اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں ۔

ماہرین نے کہا کہ خارجی دہشت گرد کا طالبان رجیم اوربھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کا اعتراف پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی توثیق ہے۔