نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیرخارجہ Tahsin Ertugruloglu سے ملاقات کی۔
فریقین نے مختلف شعبوں میں بالخصوص ترک جمہوریہ شمالی قبرص میں پاکستانیوں کی تعلیم اور بہبود کیلئے دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے قریبی روابط برقرار رکھنے اور اپنے عوام کے باہمی مفاد کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔