وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔
وزیرِ اعظم نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔
شہباز شریف کی قطر کے وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آلثانی اور کوسوو کی سابق صدر ویوسا عثمانی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
یہ ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں جن میں وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے۔ ان ملاقاتوں میں عالمی سطح اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔