Monday, 22 April 2024, 08:49:15 am
سٹیٹ بینک کو چین کے آئی سی بی سی بینک کی جانب سے پچاس کروڑ ڈالر موصول
March 18, 2023

سٹیٹ بینک کو چین کے آئی سی بی سی بینک کی جانب سے پچاس کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔آج رات ایک ٹوئیٹ میں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہاکہ اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔انہوں نے واضح کیاکہ چین کے آئی سی بی سی بینک کی جانب سے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی رول اوورسہولت کی منظوری کے تحت پچاس کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کے لئے وزارت خزانہ نے سٹیٹ بینک کورقم کی منتقلی کے لئے دستاویزی تقاضے پورے کرلئے ہیں۔