Thursday, 02 May 2024, 03:22:21 am
وزیراعظم کی بجلی ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن کیلئےمنصوبہ تیارکرنیکی ہدایت
April 18, 2024

وزیراعظم نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں بجلی کے شعبے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی اپ گریڈیشن کے لئے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے گردشی قرضے کو کم کیا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کو ملک کے خزانے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہبازشریف نے بجلی کے بڑے ترسیلی نظام سے متعلقہ منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔