Wednesday, 01 May 2024, 07:59:51 pm
وزیراعظم کی جی ایس پی پلس سکیم کی تجدید پر یورپی یونین کی تحسین
April 18, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں اہم اصلاحات کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے یورپی یونین کی جانب سے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں یورپی یونین کی سفیر RIINA KIONKA سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے جی ایس پی پلس سکیم جس کی اب 2027ء تک تجدید کر دی گئی ہے کے ذریعے پاکستان کی مسلسل مدد کرنے پر یورپی یونین کے کردار کو سراہا۔

وزارت عظمیٰ کا منصب دوبارہ سنبھالنے پر یورپی یونین رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا وہ یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔یورپی یونین کی سفیر نے وزیراعظم کو دوطرفہ مائیگریشن اور پاکستان میں یورپی باشندوں کے کاروبار کو فراہم کی گئی سہولیات سمیت تعاون کیلئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔