انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن کی وزیرمملکت شزا فاطمہ خواجہ نے ملک میں آئی ٹی کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
آج لاہور کے ایکسپو سنٹر میں تین روزہ چوبیس ویں آئی سی ٹی این ایشیا کانفرنس ونمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں تجارتی سرگرمیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے فروغ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔۔
انہوں نے کہاکہ حکومت ماحولیاتی نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے اورعلم پر مبنی معیشت کوفروغ دیکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے ۔