Thursday, 02 May 2024, 11:28:03 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے کے بڑے شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی مرکز کے طور پر تبدیل کرنے کا عزم
April 19, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں کو عالمی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار انہوں نے آج لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں آئی ٹی سٹی کی تعمیر کے لیے دنیا کی بہترین آرکیٹیکچرل کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی اور نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بزنس کال سینٹرز کے لیے دو ٹاورز مختص کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔