Thursday, 30 May 2024, 02:01:02 pm
پاک، قازقستان پارلیمانی سفارتکاری تعاون کو فروغ دے گی، سپیکرقومی اسمبلی
April 19, 2024

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دے گی۔

انہوں نے قازقستان کے سفیر Yerzhan Kistafin سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہا کہ قومی اسمبلی کا پاک قازقستان دوستی گروپ جلد فعال کردیا جائیگا۔

قازقستان کے سفیر نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارت کے حجم میں اضافے کا خواہشمند ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی اور عوام کی سطح پر رابطے دوطرفہ تعلقات کی مزید وسعت کے لئے ضروری ہیں۔