Thursday, 02 May 2024, 07:13:02 am
صدرمملکت کی کراچی میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت
April 19, 2024

صدر آصف علی زرداری نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا۔

صدر نے دہشت گردوں کا  مکمل صفایا کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔