Friday, 03 May 2024, 03:13:44 am
ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی علاقائی امن کے فروغ میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف
April 19, 2024

ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل METIN GURAK نے آج (جمعہ) کو اسلام آباد میں دفاع اوردفاعی پیداوار کے وزیر خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر دفاع نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کو ٹھوس اور جامع قراردیا ۔

ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے علاقائی امن واستحکام کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کو سراہا اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہرکیا۔