Friday, 03 May 2024, 09:26:56 am
وزیرداخلہ کا کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کیخلاف بھرپور قوت سے کارروائی کا فیصلہ
April 19, 2024

وفاقی وزارت داخلہ نے صوبہ سندھ کے کچے کے علاقے کو ڈاکوئوں سے پاک کرنے کے لئے بھرپورقوت کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرنے کافیصلہ کیاہے۔یہ فیصلہ اسلام آباد میں وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی جائزہ کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں ملک بھرمیں پولیس کو جدیدٹیکنالوجی سے لیس کرنے پربھی تفصیلی غورکیاگیا۔اجلاس میںچینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق اقدامات کابھی بغورجائزہ لیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ غیرملکی شہریوں کے تحفظ سے متعلق قواعد و ضوابط پرعملدرآمدمیں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔