Monday, 06 May 2024, 03:01:53 am
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کل اسلام آباد پہنچ رہی ہے
April 24, 2024

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کل اسلام آباد پہنچ رہی ہے ٹرافی تین روزہ دورے میں اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور جائے گی۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔ٹرافی اپنے تین روزہ دورے میں اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور جائے گی۔ ہفتے کے روز شام ساڑھے چار بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور جائے گی۔اسی روز ٹرافی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں موجود رہے گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2 سے29 جون تک امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔