کراچی میں تیسرے اورآخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے پاکستان کی خواتین ٹیم کو اٹھاسی رنز سے ہراکرسیریزتین۔صفر سے جیت لی۔
دوسواناسی رنز کے ہدف کاتعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم ایک سونوے رنزبناسکی۔
ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوزکومیچ اورسیریزکی بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔