عالمی عدالت انصاف نے اپنے نئے اقدامات کے تحت اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے اور اس سلسلے میں ایک ماہ کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں میں بنیادی خدمات سمیت خوراک پانی اور ادویات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے بلاتاخیر اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں بتیس ہزار پانچ سو باون فلسطینی شہید اور چوہتر ہزار نو سو اسی زخمی ہوچکے ہیں۔