اسرائیلی فوج نے رات غزہ کے علاقے خان یونس میں تین اورنصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملے میں15 فلسطینیوں کو شہیدکردیا۔
فلسطینی خبررساں ادارے وفا کے مطابق غزہ کے جنوب میں رفاہ پراسرائیلی حملے جاری ہیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میںکم ازکم چونتیس ہزارتین سوچھپن فلسطینی شہید اورستترہزارتین سواڑسٹھ زخمی ہوچکے ہیں۔