Saturday, 27 July 2024, 01:33:18 pm
اسپین نے بھارت سے ہتھیار اسرائیل لیجانے والے بحری جہاز کو لنگر انداز ہونے سے روک دیا
May 17, 2024

فائل فوٹو

سپین نے ایک بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جو ہتھیار لے کر بھارت سے اسرائیل جا رہا تھا۔

وزیر خارجہ JOSE MANUEL ALBARES نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ سپین نے یہ اقدام اس لئے کیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ان کے ملک کو معلوم ہوا ہے کہ ایک بحری جہاز ہتھیاروں کی کھیپ لے کر اسرائیل جا رہا ہے اور سپین کی بندرگاہ پر رکنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کے پرچم والا بحری جہاز ستائیس ٹن دھماکہ خیز مواد بھارت کے شہر چنائے سے اسرائیل کی بندرگاہ حائفہ جا رہا تھا۔

ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو مزید ہتھیاروں کی نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے۔