Sunday, 08 September 2024, 04:39:26 am
 
ہدف سے زائد محصولات،وزیر خزانہ کی ایف بی آر کی تحسین
July 01, 2024

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2023-24 کیلئے ہدف سے زائد محصولات اکٹھی کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی کو سراہا ہے جس میں انہوں نے9 ہزار تین سو گیارہ ارب روپے کا مجموعی ٹیکس اکٹھا کیا ہے ۔

وزیرخزانہ نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین ملک امجد زبیر اور بورڈ کے ارکین کے ساتھ ملاقات کی ۔

وزیرخزانہ نے ایف بی آر کی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہارکیا اور امیدظاہر کی کہ بورڈ حکومت کے مالیاتی اہداف کے حصول میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا ۔