Thursday, 19 December 2024, 02:10:06 am
 
حکومت محرام الحرام کے دوران امن عامہ قائم رکھنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، فواد
August 02, 2021

وزیراطلاعات ونشریات فوادحسین چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت محرم الحرام کے دوران امن عامہ قائم رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کا اہم کردارہے ۔

انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں مذہبی ہم آہنگی کے خصوصی نمائندے طاہر اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ کے کردار کو سراہا ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ بعض عناصر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ۔تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوںگے ۔انہوں نے محرم الحرام کے دوران امن عامہ قائم رکھنے اور پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا ۔حافظ طاہر حسین اشرفی نے کہاکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام انتہاپسند سوچ کو مسترد کرتے ہیں۔